اتوار,  24  اگست 2025ء
اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک، اکاؤنٹ کیسے ہیک ہوا اور ہیکر نے کیا میسجز کیے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

 لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اداکارہ اسما عباس کے نمبر سے موصول ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

اتوار کو بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور بتایا کہ اسما کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے۔

سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ‘برائے مہربانی اس قسم کے پیغامات پر بھروسہ نہ کریں’۔

بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں ہیکر اسما عباس کا نام لے کر ابراہیم نامی شخص سے 10 لاکھ روپے ادھار کے طور پر مانگ رہا ہے۔

اس کے علاوہ اسما عباس نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ میرے نمبر سے بہت سے لوگوں کو پیغامات بھیج کر پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے لہٰذا اس قسم کے میسجز پر دھیان نہ دیں۔

انہوں نے کہا آج کل یہ چیز بہت عام ہو رہی ہے کہ واٹس ایپ ہیک کرکے جاننے والوں سے پیسے مانگے جاتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے عزیزوں، دوستوں کو اس وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

واٹس ایپ کیسے ہیک ہوا؟

اسما عباس نے بتایا کہ مجھے کال موصوم ہوئی کہ آپ کا پارسل آیا ہے تو واٹس ایپ پر کوڈ آیا ہوگا وہ بھیجیں، میری بیٹی زارا نے کئی دن سے کچھ بھیجا ہوا تھا، مجھے لگا بارشوں کی وجہ سے وہ پارسل تاخیر سے اب پہنچا ہے اسی لیے میں نے کوڈ بتا دیا۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان میں بہت ہو رہا ہے، کوڈ بتاتے ہی میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔

مزید خبریں