هفته,  16  اگست 2025ء
اداکار محسن گیلانی نے ساس بہو میں ہونیوالی لڑائی کی اہم وجہ بتادی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے  ساس بہو کے درمیان ہونے والی لڑائی کی اہم وجہ بتادی۔

سینئر اداکار نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ ساس بہو کے رشتے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

محسن گیلانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنے بیٹوں کی شادی کرنے میں جلدی نہ کریں، جب شادی ہوکر بہو آتی ہے تو ساس کو لگتا ہے میرا بیٹا مجھے سے چھن گیا ہے، دوسری جانب بیٹی کی ماں سے کہتی ہے کہ کوشش کرنا الگ گھر لے لینا اور جب بیٹی الگ گھر کی سوچ لے کر جاتی ہے تو پھر مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سے کروڑوں روپے مالیت کی گھڑی چھین لی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ جب بیٹا اپنی بیوی کو زیادہ وقت دیتا ہے تو بیٹے کی ماں کو لگتا ہے اس کا بیٹا اس سے دور ہوگیا ہے تو اس طرح کی سوچ بھی لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔

مزید خبریں