پیر,  25  اگست 2025ء
لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کی دوسری بیٹی کی شادی سادگی سے، دولہا قرآن حافظ اور پرائمری اسکول ٹیچر

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے لیجنڈری اور سابق کرکٹر محمد یوسف نے ایک مرتبہ پھر اسلامی تعلیمات اور سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی دوسری بیٹی کی شادی انتہائی سادہ انداز میں انجام دی۔ انہوں نے بیٹی کا رشتہ کسی ارب پتی خاندان کے چشم و چراغ کے بجائے ایک دین دار اور غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے طے کیا، جو قرآن کا حافظ اور پرائمری اسکول کا ٹیچر ہے۔

شادی کی تقریب مکمل سادگی سے ادا کی گئی جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شریک ہوئے۔ اس موقع پر محمد یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “ہمارا دین ہمیں سادگی کا درس دیتا ہے، میں کچھ بھی نہیں ہوں، مجھے جو عزت اور مقام ملا ہے وہ صرف اسلام کی بدولت ہے، اور میں اس پر جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔”

انہوں نے کہا کہ دولت، شہرت اور مقام سب فانی ہیں، اصل کامیابی دین پر چلنے میں ہے۔ محمد یوسف نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کی خوشی اور دین داری کو ترجیح دیتے ہیں، اور انہیں فخر ہے کہ ان کی بیٹی ایک حافظ قرآن نوجوان کی زندگی کی ساتھی بنی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی محمد یوسف نے اپنی پہلی بیٹی کی شادی بھی انتہائی سادگی سے کی تھی، جو سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا تھا۔ ان کا طرزِ زندگی اور سادہ سوچ نہ صرف نوجوانوں بلکہ دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔

مزید خبریں