جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
اداکارہ یشما گل کوشادی کی 10 ہزار درخواستیں موصول

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اداکارہ یشماگل کو ”دل کا رشتہ“ ایپ سے شادی کی ہزاروں درخواستیں موصول ہونے لگی۔

یشماگل رشتہ کرانے والی آنٹیوں سے تنگ کیا ہوئیں اپنی ایک ایپ دل کا رشتہ ہی کھول لی اور جس پر اپنا ایک پروفائل بھی بنا ڈالا اور یہی نہیں اب اس ایپ سے انہیں دنیا بھر سے شادی کی پیشکیں ہونے لگی ہیں اور اب تک وہ دس ہزار درخواستیں وصول کر چکی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ اداکارہ کے خوابوں کا شہزادہ کون بنے گا اورکس خوش قسمت کے نام کا قرعہ نکلتا ہے۔

اس سے پہلے یشماگل نےایک ٹی وی شو میں کہا تھا کہ آج کل دیگر چیزوں کی طرح اپنا من پسند جیون ساتھی تلاش کرنا بھی مہنگا ہو گیا ہے اور انہوں نےجب اس سلسلے میں ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس کا معاوضہ 8 لاکھ روپے طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سیما حیدر کے بعد ایک اور پاکستانی خاتون نے بھارتی شہری سے شادی کرلی

مزید خبریں