جمعرات,  21 نومبر 2024ء
امیتابھ نہ شاہ رخ، بالی ووڈ میں سب سے پہلے رولز رائس کس کے پاس تھی؟

ممبئی (روشن پاکستان نیوز)رولز رائس کا شمار لگژری اور مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے لیکن بالی ووڈ میں یہ گاڑی سب سے پہلے مشہور زمانہ اداکارہ کے پاس رہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے پہلے رولز رائس گاڑی نہ ہی امیتابھ بچن اور نہ ہی شاہ رخ خان کے پاس رہی بلکہ بالی ووڈ اداکارہ نادرا وہ پہلی اداکارہ ہیں جن کے استعمال میں رولز رائس گاڑی رہی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادرا نے 1950 سے 1960 کی دہائی تک بالی ووڈ پر راج کیا اور انہوں نے مہنگی گاڑی بھی 1960 کی دہائی میں خریدی تھی۔
نادرا نے 11 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن انہوں نے 1952 میں محبوب خان کی فلم سے شہرت حاصل کی۔
اس کے علاوہ” شری 420 “اور” دل اپنا اور پریت پرائی” جیسی کامیاب فلموں سے لوگوں کی توجہ حاصل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دور میں اداکار نادرا کا شمار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا تھا حالانکہ وہ اکثر دوسری لیڈ کا کردار ادا کرتی تھیں۔

مزید پڑھیں: معروف اداکارہ چکن گونیا کا شکار

مزید خبریں