پیر,  07 اکتوبر 2024ء
پرتگال کا رونالڈو کے نام کا سکہ جاری کرنے کا فیصلہ، سکے کی خاصیت کیا ہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر میں بے شمار کارنامے سر انجام دیے اب وہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال 5 بار کے بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کرسٹیانو رونالڈو کے اعزاز میں کرنسی سکہ جاری کرے گا۔

 پرتگال اپنے عظیم ترین فٹبالر رونالڈو کے کھیل کے میدان میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ‘7 یورو ‘کا سکہ جاری کرنے والا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس خاص سکے پر رونالڈو کی تصویر اور ان کا نام اور شرٹ نمبر  ‘CR7’ ابھرا ہوا ہوگا۔

اس سکے کی خاص بات یہ ہے کہ رونالڈو کے نام کا یہ سکہ ملک بھر میں کرنسی کے طور پر قابل قبول ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں 900 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے کھیلتے ہوئے 131گول( جوکہ کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ انٹرنیشنل گولز ہیں) کیے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو اب تک اپنے یوٹیوب چینل سے کتنا کما چکے ہیں؟

کلب مقابلوں کی بات کی جائے تو 5 بار کے بیلن ڈی اوور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 145، ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450 اور جووینٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 101 گول کیے۔

اس کے علاوہ رونالڈو نے اپنے موجودہ کلب النصر کی جانب سے 68 گول کیے جبکہ لزبن کیلئے 5 گول اسکور کیے۔

مزید خبریں