بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
‘یہ میری چوتھی شادی ہے، ایسی نیک عورت نہیں دیکھی‘، دانیہ کے دوسرے شوہر کا شادی پر ردعمل

لاہور(روشن پاکستان نیوز) معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹرعامرلیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ان کی دانیہ سے چوتھی شادی ہے۔
کچھ روز قبل دوسری شادی کی تصدیق سے متعلق دانیہ شاہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نےچند ماہ پہلے شہزاد سے دوسری شادی کر لی ہے۔

اب دانیہ نے شادی کے بعد پہلے انٹرویو میں بتایا کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے، رخصتی اور ولیمہ بعد میں ہوگا، یہ نکاح دو سے تین ماہ پہلے ہوا، مجھے محرم کی ضرورت تھی اور یہ فیصلہ کافی سوچ سمجھ کرکیا، میں چاہتی ہوں ہر بیوہ کو ان جیسا ہمسفر ملے۔
حکیم شہزاد نے دانیہ داوڑ سے شادی کے فیصلے کے سوال پر کہا کہ جب میں دانیہ کا وکیل بنا تو ہماری ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب کمنٹس کیے، ان تبصروں میں دانیہ کو عامر لیاقت کی قاتلہ اور بدکردار عورت کہا گیا جو مجھے کافی ناگوارگزرا اور حقائق اس کے برعکس تھے۔
انہوں نے کہا دانیہ جیسی شریف اور نیک عورت میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی، ہمارے معاشرے میں دوسری شادی کو جرم سمجھا جاتا ہے، میں نے یہ جرم بار بار کیا، دانیہ میری چوتھی بیوی ہے، میرے اوپر اللہ کی رحمت ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے عامر لیاقت کے بعد حکیم شہزاد کی باری ہے جس پر دانیہ کے شوہر نے کہا یہ بات فضول ہے کہ دانیہ نے ان کی ویڈیوز لیک کیں تو انہوں نے خودکشی کی، یہ جھوٹ ہے اس بندے نے کوئی خودکشی نہیں کی، اس کا قتل ہوا ہے۔

حکیم شہزاد نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا قتل کے بعد بہت کوشش کی کہ ان کا پوسٹ مارٹم ہو لیکن وہ نہیں کروانے دیا گیا، آخر کیوں نہیں ہوا پتا چلنا چاہیے تھا کہ موت کیسے ہوئی، دن دہاڑے ایم این اے کا قتل ہوتا ہے اور بہانہ بنایا جاتا ہے کہ کمرے میں دھواں بھرنے سے موت ہوئی یا دانیہ کی ویڈیوز کی وجہ سے موت ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا عامر لیاقت ایسا مضبوط اور تگڑا شخص تھا کہ اس کی ایک کیا ایک کروڑ ویڈیوز بھی لیک ہوجاتیں تب بھی وہ خودکشی نہ کرتا، دانیہ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

مزید پڑھیں: صدر پی پی آزادکشمیرچوہدری محمد یاسین کے نام سے منسوب جعلی شادی کارڈوائرل

حکیم شہزاد کا کہنا تھا کہ میں کچھ مہینوں سے اس کی زندگی میں آیا ہوں، ان کے ساتھ کوئی مرد نہیں تھا، بھائی چھوٹا ہے، مجھے یہ اچھی لگیں اور محبت ہوگئی، جب میری دانیہ کی والدہ سے پہلی ملاقات ہوئی اور انہوں نے مدد طلب کی تو میں نے شرط رکھی کہ میں دانیہ سے شادی کروں گا کیونکہ اگر ایسے ہی اس کا کیس لڑتا تو لوگ بدکردار کہتے اور الزامات عائد کرتے۔

مزید خبریں