اتوار,  22 دسمبر 2024ء
دوسری شادی کرنے والے مردوں کی کیا خاص نشانی ہوتی ہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وہ مرد حضرات جو دوسری شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں ان کی بڑی نشانی کے حوالے سے اداکارہ حبا علی خان نے بتادیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ حبا علی خان کا کہنا ہے کہ وہ مرد جو دوسری شادی کرتے ہیں ان کا پہلے سے ہی کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے وہ کسی کے ساتھ عشق لڑا رہے ہوتے ہیں، پھر وہ اپنی پہلی شادی کے خاتمے کے لیے بہانے بناتے ہیں۔

مردوں کی شادیوں اور افیئرز پر انھوں نے مزید کہا کہ مرد دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے بہانے بناتے ہیں پھر دوسری شادی رچالیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسے مرد جو دوسری شادی کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ اپنی بیوی کے ہوتے کسی دوسری جگہ تعلقات میں ملوث ہوتے ہیں۔

حبا علی کا کہنا تھا کہ جب مرد کا کہیں اور افیئر ہو تو وہ پہلی بیوی کی ایک بات بھی برداشت نہیں کرتا، اگر پہلی بیوی چائے کا کپ بھی زور سے ٹیبل پر رکھ دے تو طلاق کی باتیں شروع ہوجاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شادی شدہ زندگی اور خوشی/ ایک سعی لا حاصل

یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران حبا علی نے کہا کہ ان کا کوئی لڑکا قریبی دوست نہیں ہے کیوں کہ وہ ایک شریف لڑکی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ ایک فلم بھی کررہی ہیں مگر مزید کچھ بتانے سے انکار کیا جبکہ مستقبل کے بارے میں حبا کا کہنا تھا کہ وہ وہ آن لائن اپنا کوئی کاروبار کرنا چاہتی ہیں۔

مزید خبریں