هفته,  13 دسمبر 2025ء
آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی نے 24 گھنٹوں میں 27 ارکان کا ہدف مکمل کر لیا
آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے،20 رکنی کابینہ میں اٹھارہ وزرا اور دو مشیر شامل ہیں۔ آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نےبھی اپنےعہدےکا حلف اٹھا لیا،نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق حلف اُٹھانے والے وزرا میں سردار جاوید ایوب، میاں وحید، جاوید بڈھانوی، ملک ظفر، دیوان چغتائی وزرا،چوہدری ارشد، قاسم مجیدضیاالقمر، چوہدری رشید، نبیلہ ایوب، رفیق نیئر، یاسر سلطان، بازل نقوی، عامر یاسین اور محمد حسین وزرا میں شامل ہیں۔

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے میدان میں بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے 24 گھنٹوں کے اندر مطلوبہ 27 ارکان کا ہدف مکمل کر لیا ہے، جس سے حکومت سازی کی راہ ہموار ہو گئی۔

پیپلز پارٹی کے پاس پہلے 17 ارکان تھے، جن میں آج پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان نے شمولیت اختیار کی۔ تین گروپوں کے یہ 10 ارکان فریال تالپور اور چودھری ریاض سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کا حصہ بنے۔

مزید پڑھیں: صدر آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت

شمولیت اختیار کرنے والوں میں پانچ وزرا پی ٹی آئی فارورڈ بلاک، بیرسٹر سلطان گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ بیرسٹر سلطان کے صاحبزادے یاسر سلطان اور کزن چودھری ارشد بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

آزاد کشمیر کے وزرا سردار محمد حسین، چودھری اخلاق اور چودھری رشید نے بھی پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ کوٹلی سے تعلق رکھنے والے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک اور چار دیگر وزرا فہیم ربانی، عبدالماجد خان، اکبر ابراہیم اور عاصم شریف بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ شمولیت پیپلز پارٹی کے لیے حکومت سازی کے عمل کو مستحکم کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں