لندن(صبیح ذونیر) آل پارٹی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے برطانوی پارلیمنٹ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا، جس میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت میں زوردار آواز بلند کی گئی۔ اس تقریب کی صدارت برطانوی ممبر پارلیمنٹ اینڈریو پیکس ایم پی نے کی، جبکہ خطبہ استقبالیہ راجہ سکندر خان نے پیش کیا۔ انہوں نے تمام شرکاء، خاص طور پر برطانیہ بھر سے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، جن میں برمنگھم، آکسفورڈ، لوٹن، واٹفورڈ، ریڈنگ، سلوو اور لندن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔
تقریب میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے، سات دہائیوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، مظالم، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے بھارت کی غیر قانونی اور غیر اخلاقی قبضے کے خلاف آواز بلند کی اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی۔
برطانوی پارلیمنٹ کے متعدد اراکین، جن میں افضل خان ایم پی، ایوب خان ایم پی، عدنان حسین ایم پی، پال واگ ایم پی، تنمن جیت سنگھ ڈھیسی ایم پی، اور ایما رینالڈز ایم پی شامل تھے، نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سخت بیانات جاری کیے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کرے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دے۔
تقریب میں چیئرمین تھرڈ ورلڈ سالیڈیرٹی مشتاق لاشاری، ڈاکٹر شیخ رمزی، کونسلر زینب راجہ، شینی حامد، کونسلر ماجد حسین، سیکریٹری جنرل آل پارٹی انٹرنیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی انعام الحق، راجہ شاہد اختر، اور تحریک کشمیر کی ریحانہ علی ایڈووکیٹ سمیت متعدد شخصیات نے بھی کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔
تقریب میں بیرسٹر احسن اللہ، بیرسٹر شاہ زیب امین ملک، اظہر چوہان، خرم شہزاد راجپوت، سائنٹولوجی کی ٹریسی کولمین، صدر گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل گریٹر لندن راجہ سلطان ذل حسین علی خان، بوبی امین، میر ابرار، چوہدری ایم ساجد، چوہدری محمد سرور، چوہدری محمد شریف، لارڈ ایم کے پاشا، محمد نعیم، رانی خان، اوپنڈی راک، مونا بیگ، امیر خان، حاجی منیر، معین شاہ، راجہ ساجد خان، آدم عزیز، زارا اور دیگر کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی: پاکستان فلاح پارٹی کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر احتجاج
آخر میں، صدر آل پارٹی انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی راجہ فہیم کیانی نے تمام اراکین پارلیمنٹ، شرکاء، اور میڈیا کے نمائندوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔
یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ کشمیری عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔