بدھ,  05 فروری 2025ء
کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا،جے سالک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ورلڈ مینارٹی الائنس کے زیر اہتمام آزادی کشمیر ریلی کا انعقادکیا گیا،ریلی کی قیادت کنونیئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدوار اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کی،ریلی سیکٹرجی سکس میںجے سالک کی رہائشگاہ سے شروع ہو کر نیشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے سالک کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کیا جا سکتا، پوری پاکستانی قوم بالخصوص مسیحی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہیں، یوم یکجہتی کشمیر کا دن منانے کا مقصد امن کے دعویداروںکا ضمیر جھنجوڑنا ہے تاکہ انکی توجہ مظلوم کشمیریوں پر بھارت کی جانب سے ڈھائے جانیوالے مظالم کی طرف دلائی جا سکے،آزادی کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دینے والے حریت پسند کشمیریوںکے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیںاور آزادی کی اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام، کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین

مزید خبریں