مظفر آباد(روشن پاکستان نیوز ) عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور چئیرمین مرکزی انجمن تاجران، شوکت نواز میر نے مظفر آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پار کشمیریوں کے درمیان ملاپ اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے تمام انٹری پوائنٹس فوری طور پر کھولے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو تقسیم کرنے والی سرحدی رکاوٹیں ختم ہونی چاہئیں تاکہ تجارت اور رابطے کے ذریعے معاشی خوشحالی اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ شوکت نواز میر نے مزید کہا کہ آر پار تجارت دونوں اطراف کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے اور اس سے خطے میں امن اور ترقی کے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا
انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کریں اور کشمیریوں کے اتحاد کے لیے مؤثر پالیسیاں اپنائیں۔ تقریب میں موجود شرکاء نے ان کے مطالبے کی حمایت کی اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔