بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
کشمیری قوم خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگی: علی رضا سید

میرپور آزاد کشمیر(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے کہا ہے کہ کشمیری قوم خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگی۔

گفتگو کرتے ہوئے علی رضا سید کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 56 ویں اجلاس سے کشمیریوں اور فلسطینیوں کو امیدیں وابستہ ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر، فلسطین میں خواتین اور بچوں کی حالت زار پر نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوگی، بھارت کشمیریوں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔

علی رضا سید نے بتایا کہ کشمیریوں کو حق دلوانا ہوگا، اقوام متحدہ اور یورپی یونین مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ حل طلب مسئلہ ہے۔

چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بڑی شدت سے جاری ہے، بھارت کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے،عالمی برادری بشمول ای یو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔

مزید خبریں