جمعرات,  31 اکتوبر 2024ء
وادی نیلم،چیتا آبادی میں گھس آیا، درجنوں مویشی ہلاک کردیے

نیلم(روشن پاکستان نیوز)آٹھ مقام پر وادی نیلم کے علاقے لیسواء میں چیتا شہری آبادی میں گھس آیا، جس نے مویشیوں کے باڑے میں گھس کر درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک کر دیں۔

مقامی لوگوں کے پہنچے پر چیتا بھاگ کر قریبی جنگل میں چلا گیا، دن دیہاڑے چیتے کے شہری آبادیوں میں گھسنے سے خوف ہراس پھیل گیا۔

شہریوں نے اپیل کی ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف جنگلی چیتے کو آبادیوں سے دور لے جانے کیلئے اقدامات کرے۔

مزید خبریں