برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نوکری کی تلاش انشاءاللہ ختم ہو گی من پسند جگہ تبادلے کی خواہش پوری ہو گی اور ضرورت کے تحت رقم ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کچھ اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان اور جوائنٹ فیملی میںرہنے والوں کا آپسی جھگڑا شدت اختیار کر سکتا ہے، اپنوںکی مخالفت بدستور جاری رہے گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو اس طرف سے فائدہ ملے گا جہاں سے سوچ بھی نہ تھی اس وقت گھریلو حالات میںبھی خاطر خواہ بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں، فکر نہ کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی حالات میں انشاءاللہ غیبی انداز سے ضرور بہتری آئے گی جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پڑے ہوئے ہیں وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوںگے آج اچھا دن ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی بھی غیر کی باتوں میں آ کر اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں ورنہ مشکل میں آ جائیںگے جو لوگ کسی دوسرے کے کام میں ہیں، آجکل فوری واپسی کا راستہ اختیار کریں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اِس وقت مالی حوالے سے جو پریشانی تھی انشاءاللہ اُن میں کمی واقعی ہو گی اور جو لوگ قانونی معاملات مقدمے بازی میں تھے وہ آزاد ہوں گے فکر نہ کریں۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن آج کیسا رہے گا؟
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اس وقت آپ جس بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہاں سے نکلنے میں ابھی چند دن لگ سکتے ہیں، صدقہ دیتے رہیں۔حسبنا اللہ و نعم الوکیل کا ورد بھی جاری رکھیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بدنظری، بندش دیگر قسم کے اثرات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے شاید ہر کام میں ہی رکاوٹ آ رہی ہے اس وقت آپ کو صدقہ دینا ہے اور اپنی نظر لازمی اتارنی ہو گی۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتحال بدل رہی ہے آپ جس بات کو لے کر کافی دِنوں سے پریشان تھے اُس کا حل مل جائے گا اور جو لوگ بھی روزگار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی صبر کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جلد بازی نہ کریں آپ کو انشاءاللہ جلد اچھی خبر ملے گی جس سے آپ کی ٹینشن ختم ہو جائے گی اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی اب دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جلد بازی نہ کریں آپ کو انشاءاللہ جلد اچھی خبر ملے گی جس سے آپ کی ٹینشن ختم ہو جائے گی اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی اب دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کیوں دوسروں کے معاملات میں آتے ہیں اس طرح تو بڑا نقصان ہو گا، ان دِنوں صرف اپنے گھر اور روزگار پر توجہ دینا ہی آپ کے لئے بہترین عمل ہو سکتا ہے۔











