جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
ان دنوں معاملات میں جو خرابی آ رہی ہے وہ کسی بد نظری یا بندش کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ آپ کو اپنی نظر بھی اتارنی ہے ،صدقہ بھی دینا ہے اور یا حی یا قیوم کا وِرد بھی 1000 مرتبہ روزانہ کر لیا کریں، اس سے انشاءاللہ ضرور بہتری آ جائے گی اور خاندانی جھگڑوں میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے اس سے آپ کو الگ رہنا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
عرصہ دراز سے جو لوگ روز گار کے امور کو لے کر پریشان تھے وہ اب انشاءاللہ بہتری میں آنے کی پوزیشن میں آ گئے ہیں۔آپ کو اسی ہفتے اس حوالے سے خوشخبری بھی ملے گی۔ جو لوگ عرصے سے کام تلاش کر رہے تھے ان کو کام مل جائے گا۔ کاروباری نقصان بھی اب ختم ہو گا بلکہ اس کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا۔ سفر کا خانہ بھی اب کھل رہا ہے تیاری کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ کسی انجان جگہ سے مدد کے لئے اللہ پاک کو پکار رہے ہیں،ان کی خواہش پوری ہو سکتی ہے اور کوئی اہم سلسلہ آپ کی مشکل کو ختم کرنے کے لئے اب سامنے آ سکتا ہے۔ اس ہفتے روز گار کے امور میں بہتری کی امید ہے اور جہاں رقم بلاک تھی اس کے ملنے کے امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ اس وقت آپ کی جو بھی ضرورتیں ہوں گی، وہ پوری ہوتی چلی جائیں گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب صورتِ حال میں بحکم اللہ بہتر سے بہتر ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ کو ذہنی طور پر محنت کے لئے تیار رہنا ہوگا۔جو سلسلہ آپ کے سامنے آئے اس کو پکڑ لیں، انشاءاللہ اس میں فائدہ ملنے کے امکانات ہیں ۔جو لوگ خود کو موجودہ جگہ سے تبدیل کرنا چاہ رہے، ان کی کوشش کامیاب ہو گی۔ اب حالات من پسند جگہ جانے کے لئے ساز گار ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بڑے فیصلے کی ضرورت ہے،اگر آپ چاہتے ہیں کہ زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا عمل شروع ہو سکے۔ وقت اچھا ہے اللہ کا نام لے کر قدم اٹھائیں، کامیابی ملے گی ۔جو لوگ مالی پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں ان کے لئے اب حالات مختلف ہوں گے،مشکل بڑے دن گزار لئے اب ان سے نجات حاصل کرنے کا وقت ہے ،آپ کے لئے دن بدن بہتری کی خبریں آتی جائیں گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر مالی صورتِ حال میں خرابی آ رہی ہے، ضروریاتِ زندگی پوری ہونے میں مشکل ہو رہی ہے۔ آپ بعد نمازِ مغرب سورة واقعہ پڑھیں اس سے بڑا ہی شاندار فائدہ حاصل ہوگا۔جن لوگوں نے اپنے دل کے معاملات ٹھیک رکھے اور کسی جذباتی پن یا غیر شرعی تعلق سے دور رہے، وہ بچ جائیں گے، ورنہ بڑی پریشانی بن جائے گی۔ اب آپ کو ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان دنوں آپ کو بلا وجہ ڈپریشن ہے۔ آپ جس بھی معاملے کو لے کر پریشان ہیں، اس میں آپ کے لئے کوئی نقصان نہیں ہے۔جو لوگ اس کو ضرورت سے زیادہ ذہن پر سوار کریں گے، وہ بیمار بھی ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ بات کچھ نہیں ہے۔ یہ ہفتہ روز گار پر اور اپنے گھر والوں پر توجہ دینے کا ہے۔ چھوٹی موٹی غلطیوںکو جو بچوں سے ہو گئی ہیں ان کو نظر انداز کر دیں اور آگے بڑھنے پر غور کریں۔

مزید پڑھیں: ہیٹ ویو کے دوران ہیٹ اسٹروک سے کیسے بچا جاسکتا ہے؟

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کوئی تو گڑبڑ ہے جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دے رہی، آپ استخارے کی مدد لیں اور کوشش کریں کہ صدقہ بھی حسب ِتوفیق ادا ہو سکے۔ نماز کی پابندی کے علاوہ آپ یا سلام یا مومن اور یا اللہ کریم کا وِرد دن میں کم سے کم 500 بار ضرور کریں۔ اس وقت کسی سے جھگڑا بھی نہیں کرنا، زحل زائچے میں ہے یہ آپ کے اختلافات بڑھانے میں بلا وجہ کی مدد دے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے ، اس کو فوری طور پر خود سے دور رکھنا ہوگا اور ہر کام دور اندیشی سے کرنا ہوگا، ذرا سی غلطی یا اعتبار آپ کو نقصان نہ دے جائیں۔صدقہ بھی ضرور دیں آ ج کل جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اس میں ناکامی ملتی ہے، ایسے لگتا ہے جیسے بد نظری کا بھی کوئی مسئلہ چل رہا ہو۔ اپنے کام پر پوری توجہ رکھنا ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
جن لوگوں نے مالی طور پر عرصہ دراز سے کوئی خوشی نہیں دیکھی، وہ اب خوشخبری کے لئے تیار ہو جائیں ۔آپ دیکھیں گے کہ اس مقام سے بھی فائدہ مل رہا ہے جہاں سے امید بھی نہیں تھی۔ آپ اگر نیک نیتی سے چلتے رہے تو آنے والے دن انشاءاللہ بڑے مہربان ہو جائیں گے اور جس بھی کوشش میں لگے ہوئے تھے، اس کو کامیاب ہوتا ہوا دیکھیں گے، بس محنت کے لئے تیار رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
جو لوگ بیماری،بندش، جادو ٹونہ وغیرہ جیسے معاملات میں پڑے ہوئے تھے، وہ بحکم اللہ اب اس سے آزاد ہوں گے اور انشاءاللہ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ غیر متوقع طور پر ہو جائے گا۔ اس ہفتے کوئی پرانا مسئلہ بھی حل ہو رہا ہے جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے وہ ٹھیک ہوتے چلے جائیں گے۔ من پسند جگہ رشتہ بھی طے ہونے کا امکان ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ بڑا مہربان ہے آپ نے جو کوشش ماضی میں کی تھی، اس کا پھل بھی ملے گا اور جس بھی کام میں اب ہاتھ ڈالیں گے وہ حیران کن طور پر ہو جائے گا۔ اس وقت اپنوں کی مخالفت جاری ہے، آپ خود ہی ان سے دور ہو جائیں اور کوشش کریں کہ اپنے کسی کام کے بارے میں ان کو علم نہ ہو تو بہتر ہے، خاموشی سے لگے رہیں گے تو نقصان سے بچیں رہیں گے۔

مزید خبریں