اتوار,  17 مئی 2026ء
نیشنل پریس کلب میں ڈینگی و ملیریا سے بچاؤ کیلئے خصوصی اسپرے مہم جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ارشاد علی جوکھیو کی خصوصی ہدایات پر ڈینگی اور ملیریا جیسے موذی امراض کی روک تھام کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خصوصی اسپرے مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس مہم میں انٹومولوجسٹ ڈاکٹر عبدالستار، اینٹی ملیریا انسپکٹر راشد حسین بٹ، سپروائزر آصف رحمت جبکہ اسپرے ٹیم کے ارکان الطاف حسین، طاہر زمان اور احتشام خان نے حصہ لیا۔

اسپرے مہم کے دوران نیشنل پریس کلب کی عمارت، دفاتر، ہالز، راہداریوں اور دیگر اہم مقامات پر جراثیم کش اور مچھر مار اسپرے کیا گیا تاکہ صحافیوں، ملازمین اور آنے والے مہمانوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

محکمہ صحت کی ٹیم نے مختلف مقامات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور مچھروں کی ممکنہ افزائش گاہوں کے خاتمے کیلئے احتیاطی تدابیر سے متعلق ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، اس لیے شہریوں کو صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور گھروں و دفاتر کے اردگرد پانی کھڑا نہیں ہونے دینا چاہیے۔

نیشنل پریس کلب انتظامیہ نے محکمہ صحت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کے تحفظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے ایسے اقدامات انتہائی اہم ہیں۔ انتظامیہ نے اسپرے ٹیم اور محکمہ صحت کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں