اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونف کو زمانہ قدیم سے ایک مفید اور شفا بخش بیج سمجھا جاتا ہے، وٹامن سی، پوٹاشیم، مینگنیج، آئرن، فولیٹ اور فائبر کا بھرپور ذریعہ ہے اور اگر اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو حیرت انگیز فوائد کی حامل ہے۔
ماہرین غذائیت کے مطابق سونف غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے اور جب اسے دودھ کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس کے فوائد کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
سردیوں کے موسم میں سونف کا دودھ نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف طبی مسائل میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
سونف میں وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، مینگنیج، فولیٹ اور غذائی ریشہ وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہیں جو جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی اور معدے کی کارکردگی کو متوازن رکھتی ہے۔
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونف میں موجود فائبر میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، جس سے کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونف کا دودھ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے بھوک میں کمی آتی ہے اور غیر ضروری کھانے کی خواہش کم ہو جاتی ہے۔
جن افراد کو سردیوں میں بدہضمی، قبض یا پیٹ پھولنے کی شکایت رہتی ہے، ان کے لیے سونف کا دودھ خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ سونف میں شامل قدرتی تیل ہاضمہ کو مضبوط کرتے ہیں اور پیٹ کے درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔
شعبہ صحت میں بہتری کے لیے انقلابی فیصلے
اس کے علاوہ سونف اور دودھ دونوں ہی معدنیات سے بھرپور ہیں۔ سونف میں پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیشیم بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ دودھ میں موجود کیلشیم، وٹامن ڈی اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں اور جوڑوں کے درد میں بھی مفید ثابت ہوتے ہیں۔
سونف کا دودھ بنانے کا طریقہ :
ایک گلاس دودھ میں آدھا گلاس پانی شامل کریں اور ابال لیں۔ دودھ ابلنے لگے تو اس میں ایک چمچ سونف ڈال دیں اور 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ نیم گرم ہونے پر دودھ پی لیں۔
جلد کی تازگی اور چمک کے لیے سادہ اور مؤثر طریقے
بازاروں میں جلد کی خوبصورتی کیلیے مہنگے ترین سیرمز اور کریموں کی بھرمار ہے، لیکن کچھ گھریلو اور قدرتی طریقے بھی ہیں جلد کو تروتازہ اور چمکدار بنا دیتے ہیں۔











