هفته,  24 جنوری 2026ء
ناخنوں کے رنگ میں تبدیلی، مختلف بیماریوں کی علامات: ماہرین کی وارننگ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نسانی جسم میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں اکثر بڑی بیماریوں کی ابتدائی علامت ہو سکتی ہیں، اس طرح ناخنوں کا رنگ، بناوٹ اور شکل جسمانی صحت کی عکاسی کرتے ہیں اور ان میں ہونے والی غیر معمولی تبدیلیاں مختلف بیماریوں کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر ناخنوں کا رنگ اچانک بدل جائے یا مستقل طور پر غیر معمولی نظر آنے لگے تو یہ جگر، گردوں، دل، پھیپھڑوں یا خون کی کمی جیسے مسائل کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے ایسے 7  رنگوں کی نشاندہی کی ہے جن پر خاص دھیان دینا چاہیے:

سفید رنگ: سفید ناخن جگر کی بیماری یا ذیابیطس کی علامت ہو سکتے ہیں۔

آدھے گلابی آدھے سفید: ناخنوں کا یہ رنگ گردوں کے مرض کی طرف اشارہ کر سکتا ہے۔

پیلا: پیلا رنگ پھیپھڑوں کی بیماری یا خون کی سرکولیشن کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے، اگرچہ فنگل انفیکشن یا سگریٹ نوشی بھی وجہ ہو سکتی ہے۔

گہرا سرخ/ڈسکی ریڈ آدھی چاند نما: ناخن کے نیچے گہرا دھبّا کینسر (میلانوما) کی نشاندہی بھی کر سکتا ہے۔

نیلے ناخن: خون میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ناخن نیلے نظر آ سکتے ہیں۔

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پیلا پن اور سفید چھاؤں: نارمل رنگ سے ہٹ کر سفید اور پیلا رنگ صحت کے مسائل کی علامت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ ناخنوں میں کوئی بھی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہونے پر فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ ممکنہ خطرات کی بروقت تشخیص ہو سکے۔

مزید خبریں