اتوار,  21 دسمبر 2025ء
سپر فلو کے کیسز میں اضافہ، علامات کے بارے میں اہم معلومات
سپر فلو کے کیسز میں اضافہ، علامات کے بارے میں اہم معلومات

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں سپر فلو اور دیگر وائرل انفیکشنز میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں فلو، کھانسی، چیسٹ انفیکشن، نمونیا اور بخار کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور کے پانچ بڑے سرکاری اسپتالوں میں 47 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔

میو اسپتال میں ایک ہفتے کے دوران 10 ہزار سے زائد مریض آئے، جناح اسپتال میں 9 ہزار سے زائد جبکہ سروسز اسپتال میں 8 ہزار سے زائد مریض آئے۔

مزید پڑھیں: جاوید میانداد کی صحت کا معاملہ،اہلیہ نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر فلو کی عام علامات میں نزلہ، زکام، کھانسی، تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری شامل ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور فلو ویکسین لگوانے کی ہدایات دی ہیں۔

کمزور قوتِ مدافعت رکھنے والے افراد سپر فلو سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ماہرین صحت نے خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزید خبریں