پیر,  28 جولائی 2025ء
ہیپاٹائٹس قابلِ علاج، مگر پاکستان میں اس مرض سے اموات میں اضافہ کیوں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کراچی کے زیر اہتمام پیما ہاؤس میں عالمی یومِ ہیپاٹائٹس کی مناسبت سے ایک عوامی آگاہی سیمینار اور ہیپاٹائٹس اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیمینار کی میزبانی کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر منیر صادق نے کی جبکہ معروف ماہر امراض معدہ جگر و آنت، ڈاکٹر شاہد ماجد نے عوامی آگاہی دی۔ انہوں نے ہیپاٹائٹس کی مختلف اقسام، اس کے خطرات، وجوہات اور بروقت تشخیص و علاج کی اہمیت سے  شرکاء کو آگاہ کیا۔

ڈاکٹر شاہد ماجد نے بتایا کہ دنیا بھر میں وائرل ہیپاٹائٹس کے باعث سالانہ دس لاکھ سے ذیادہ افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز تقریباً تین ہزار افراد اس قابل علاج بیماری کے سبب زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، جبکہ روزانہ 8000 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔ ہیپاٹائٹس کی بروقت تشخیص اور ویکسینیشن سے بچاؤ ممکن ہے، مگر آگاہی اور سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ علاج نہیں کروا پاتے۔

مزید پڑھیں: پولیس اہلکاروں کی صحت اولین ترجیح: پولیس لائنز لاہور میں ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن مہم جاری

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ عالمی رپورٹ کے مطابق اگر یہی صورتحال رہی تو سال 2040 تک ہیپاٹائٹس کی شرح اموات ملیریا اور ایچ آئی وی کی مشترکہ شرح اموات سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ احتیاط، ویکسینیشن، اور بروقت علاج ہی اس مہلک مرض سے نجات کا واحد راستہ ہے۔

ڈاکٹر شاہد نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس ‘B’ اور ‘C’ خون سے پھیلنے والی بیماریاں ہیں جس میں آلودہ انتقالِ خون، استعمال شدہ بلیڈ، سرجیکل آلات، سرنجز کا استمال شامل ہے۔ جبکہ ہیپاٹائٹس ‘A’ اور ‘E’ آلودہ کھانا اور پانی پینے سے منتقل ہوتا ہے۔

سیمینار میں پیما سندھ کے صدر پروفیسر عبداللہ متقی، پیما کراچی کے صدر ڈاکٹر احمر حامد، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر الخدمت ڈائیگنوسٹک کی جانب سے مفت ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا انتظام بھی کیا گیا، جس میں 33 افراد نے اپنے ٹیسٹ کروائے۔

پاکستان میں 2040 تک غیر متعدی امراض (نان کمیونیکیبل ڈیزیز) اموات کا ایک بڑا سبب ہوں گی، اس بات کا انکشاف برطانوی طبی جریدے لینسٹ گلوبل ہیلتھ میں شائع ہونے والے ایک جائزے میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہمارے ملک میں 60 فی صد اموات غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں