اسلام آبادروشن پاکستان نیوز) نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے دو روزہ فری سرجیکل آئی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو مورخہ 26 اور 27 جولائی 2025ء کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
کیمپ میں درج ذیل سہولیات بالکل مفت فراہم کی جائیں گی:
-
مفت آنکھوں کا معائنہ
-
مفت طبی معائنہ
-
مفت ادویات
-
مفت نظر کی عینکیں
-
سفید موتیے (Cataract) کے مریضوں کا لیزر (فیکو) ٹیکنالوجی کے ذریعے مفت آپریشن
اس فلاحی اقدام کا مقصد معاشرے کے مستحق اور نادار افراد کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ نیشنل پریس کلب اور الشفاء ٹرسٹ کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی آنکھوں کا بروقت معائنہ کروائیں۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پریس کلب سے پولیس سیکیورٹی ہٹا لی گئی، صحافی برادری میں شدید تشویش