لاہور(روشن پاکستان نیوز) سرکاری اسپتالوں میں مفت علاج کے لیے صحت کارڈ کی سہولت ختم کر دی گئی۔
تمام سرکاری اسپتالوں کو 30 جون سے قبل واجبات کلیئر کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ مراسلے کے مطابق 30 جون کے بعد سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔
30 جون کے بعد سرکاری اسپتالوں میں فری علاج کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نئی پالیسی دیں گی۔
اسٹیٹ لائف صحت کارڈ کے سربراہ ڈاکٹر نور الحق کے مطابق اسپتالوں میں فری ادویات کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے گی۔ جبکہ سرکاری اسپتالوں میں جگر ٹرانسپلانٹ اور ڈائیلیسز کی سہولت صحت کارڈ پر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ روڈ و دھاماں سیداں میں پانی کی شدید قلت، عوام کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کھلا خط
انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں لوگوں کو صحت کارڈ کی تمام سہولیات دستیاب رہیں گی۔