اتوار,  22 جون 2025ء
دالبندین: مضر صحت کھانا کھانے سے 45 سے زائد بچوں کی حالت غیر

چاغی(روشن پاکستان نیوز) دالبندین کے علاقے چہتر میں مضر صحت کھانا کھانے سے45 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مضر صحت کھانا کھانے سے متاثرہ 42 بچوں کو دالبندین کے پرنس فہد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جن میں سے کچھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ایم ایس پرنس فہد اسپتال کے مطابق تمام طلبہ کو ہر طرح کی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم بلوچ نے مدرسے کا دورہ کیا اور مضر صحت کھانے سے متعلق تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ڈی سی چاغی، ایڈیشنل ڈی سی، ایم ایس اور ڈی ایچ او اسپتال میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں صحت کی بدحالی: 48 ارب سرکاری اخراجات، مگر عوام کے لیے ایک مکمل ہسپتال نہیں

ایم ایس نے کہا کہ 6 سے زائد متاثرہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جنہیں ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بچوں نے کیا کھایا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں