حافظ آباد(شوکت علی وٹو)سیاسی و سماجی شخصیات سب اچھا کیسے دیکھتے ہیں جبکہ عوام کی شکایات ہیں مریضوں کے لیے پینے کا پانی نہیں،ایک شہری گزشتہ روز اپنے بیٹے کو علاج کے لیے ایمرجنسی لے کر گیا تو اس شہری کے تاثرات ملاحظہ کریں.الحمدللہ حافظ آباد ڈسٹرکٹ ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات، بیٹے کو ایمرجنسی ہسپتال لے جانا پڑا تو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ کے ویژن کے عین مطابق تمام ادویات باہر سے خریدنی پڑیں۔الحمد اللہ ٹیپ تک بھی موجود نہیں ہے ایمرجنسی میں ۔برنولا،ٹیپ۔۔ٹیکے ،ٹیسٹ سیمپل کے لئے وائل ماشاءاللہ سب باہر سے خریدنے پڑے۔اور ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹورز کے ریٹ اتنے مناسب ہیں کہ 40 والی چیز صرف 200 کی دیتے ہیں.ایمرجنسی میں کسی کو کہاں ہوش ہوتی ہے قیمتوں کی بس مریض کی جان بچانے کی فکر ہوتی ہے۔عوام کی صحت پر اتنا بجٹ خرچ کر کے اور تشہیری صورت میں عوام کو صحت کی سہولیات دینے پر شکریہ مریم نواز صاحبہ.ہسپتال میں شدید گرمی پانی کے کولر بند ہیں اگر ایک آدھ چل رہا ہے تو ایک ٹونٹی ٹھیک باقی خراب، ہسپتال انتظامیہ سب اچھا ہی دیکھاتے ہیں گزشتہ دنوں مسلسل کاپر وائر، کاپر پائپ چوری کرنے والا پکڑا گیا تھا جو نہیں پکڑے جا رہے وہ ہر چیز لے جا رہے ہیں.ڈپٹی کمشنر حافظ آباد، سیکرٹری صحت، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کردہ ادوایات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد پنجاب حکومت کی فراہم کردہ سہولیات عوام تک پہنچانے میں مدد کریں،.
