ترکیہ میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار افراد زخمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ترکیہ میں عید الضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ترکیہ کے وزیر صحت  کے مطابق جمعہ کو عید کے پہلے روز اسپتال لائے گئے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 372 تھی۔ 1049 انقرہ، 753  استنبول اور 655 افراد کونیا میں جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران  زخمی ہوئے۔

وزیر صحت نے شہریوں پر زور دیا کہ بے جا زخمی ہونے سے بچنے کیلئے اور ذبیحے کے دوران ماہر قصائیوں کی مدد حاصل کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ترکیہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: ترکیہ کی دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالیاں دینے والا انڈین یوٹیوبر گرفتار، ویڈیو وائرل

مزید خبریں