منگل,  01 اپریل 2025ء
رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس سامنے آ گیا

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس بلوچستان میں سامنے آ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے مریض کی عمر 18 سال اور تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے ہے۔

کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو 2 روز قبل ناک اور منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خون کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس مویشی گائے، بیل، بکری، بکرا، بھینس اور اونٹ، دنبوں اور بھیڑ کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے۔ اور چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: عید کے موقع پر حافظ آباد میں اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کے خلاف سخت کارروائیاں

اس بیماری میں جسم سے خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے۔ خون بہنے کے سبب ہی مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں