اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے کو شاں ہے عوام کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے خدمت کے جذبے سے کام کر رہے ہیں ہماری خواہش ہے صحت کی سہولیات پاکستان کے ہر شہری تک پہنچیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منسٹر انکلیو میں ایم کیو ایم پاکستان کی اپر پنجاب کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں سابق امید وار حلقہ NA47نائب صدر سید ندیم منصور ، آصف شہزاد صدر، نعیم راجپوت ، عتیق الرحمان ، زیشان اعوان ، رزاق بھٹی اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیسید ندیم منصور نے یقین دلایا کہ صحت کی سہولیات کے حوالے سے ہم بھی اپنا کر دار ادا کریں گے ۔وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولیات کے حوالے سے کا رکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور انتظامیہ سے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولیات سے عوام الناس کو فائدہ پہنچانا سرکاری ہہسپتالوں کے ڈاکٹرز کی ذمہ داری ہے غفلت اور کوتائی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
