اتوار,  16 مارچ 2025ء
روزے کی حالت میں مائگرین کا درد ہو تو کیا کریں؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)کثر لوگوں کو روزے کی حالت میں سردرد یا مائگرین کی شکایت ہوتی ہے، مائگرین آدھے سر کا درد ہوتا ہے جو روزے کی حالت میں مزید پریشان کن ثابت ہوتا ہے۔

اس حوالے سے ماہر ہربلسٹ رانیا کا کہنا ہے کہ مائگرین کا مرض تکلیف دہ مرض ہے، اس کا سب سے بڑا سبب نیند کی کمی اور بھوک لگنا ہے۔

انہوں نے آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائگرین کے مریضوں کو اس کی علامات معلوم ہونی چاہئیں، اس کا بڑا سبب نیند کی کمی ہے، جبکہ کچھ لوگوں کو بھوک لگتی ہے اور وہ کھانا نہیں کھاتے، حالانکہ ان کے جسم کو کھانے کی ضرورت ہے۔ رانیا کے مطابق یہ مرض کم سونے، ٹینشن اور ڈیپریشن کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔

مزیدپڑھیں:  سر درد سے بچاؤ اور علاج کے موثر طریقے 

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرض میں ان لوگوں کو زیادہ پرابلم ہوتی ہے جو کیفین کا استعمال زیادہ کرتے ہیں اور وہ لوگ جو پانی کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر وہ لوگ جو اس مرض کا شکار ہیں انہیں چاہئے وہ اپنے سحر وافطارمیں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور سحری ضرور کھائیں۔ اگر ان کے سر میں درد ہے تو ایسے لوگوں کو سحری ضرور کرنی چاہئے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہئے تاکہ انہیں روزے کے دوران پیاس کی شدت زیادہ محسوس نہ ہو۔ ماہرہربلسٹ نے کہا کہ مائگرین کے مریضوں کو ایسے چیزیں استعمال کریں جن سے ان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ ایسے مریض کچی لسی کا استعمال کریں اور اس کے استعمال سے بھی مائگرین کے مریضوں کو زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچی لسی گھر میں آسانی سے بنائی جاسکتی ہے۔ کچی لسی بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس کوارٹر دودھ لیں، اس میں تین حصے پانی ملالیں اور پی لیں، اس سے خاص طوران مریضوں کو جن کے جسم میں زیادہ حدت ہے ان کو فوری فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کو روزے کی حالت میں مائگرین محسوس ہورہا ہے تو ایسے تمام لوگوں کے لئے ایک چھوٹا سے ٹوٹکا ہے، مائگرین کچھ لوگوں کو سر کے الٹے اور کسی سیدھی سائڈ پر سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔ اگر الٹے سائڈ پر درد محسوس ہورہا ہے تو ایک ٹب میں ٹھنڈا پانی لیں اور اگر سیدھے ہاتھ میں ہے تو الٹے ہاتھ کو ڈبوئیں اوراگر الٹے ہاتھ پر ہے تو سیدھے ہاتھ کو ڈبوئیں تو اللہ کے فضل و کرم سے بہت فائدہ ہوگا۔

جن حضرات کو نزلے کا مسئلہ ہے اور اگر وہ روزے کی حالت میں ہیں تو درد جس سائڈ پرمحسوس ہورہا ہے اس کے دوسری سائڈ کے نتھنے کو بند کریں اور دوسری سائڈ سے سانس لیں تو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر ان دو ٹوٹکے پرآپ عمل کریں تو انشاء اللہ مائگرین کے مریض کو 50 سے 60 فیصد فائدہ پہنچے گا۔

مزید خبریں