اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کی جانب سے آڈیٹوریم پولی کلینک ہسپتال میں پیرامیڈکس ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فیڈرل پیرامیڈکس کے صدر محمد ارشد خان ۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ولی۔ اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر فرخ ۔ ڈاکٹر امتیاز , ڈاکٹر نیاز ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز کے عبدالوحید بابی کے علاؤہ ادریس خان ۔ محمد ارشد ۔ سید ساجد بخاری کامران یونس احمد رانا ۔ عارف خٹک اور ماجد عزیز سمیت ہسپتال کے پیرامیڈکس نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدلولی خان ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک نے پیرا میڈیکل اسٹاف کی اہمیت اور پیرامیڈکس کو صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت قراد دیا اور پیرا میڈیکس کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ ہونے پر گریڈز کی اپگریڈیشن کو ناگزیر قرار دیا ۔ محمد ارشد خان نے پیرا میڈیکس ڈے پر پیرامیڈکس کو پہلے سے بھی بڑھ کر مریضوں کی خدمت کرکے پیرامیڈکس کا نام روشن کریں ارشد خان نے پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن پولی کلینک کی جانب سے بہترین اور منظم پروگرام کے انعقاد پر تمام اراکین کابینہ کو مبارکباد پیش کی پمز ، عبدالوحید بابی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکس کا شعبہ ایک مقدس فریضہ ہے دیگر پیرامیڈکس کی قیادت میں ملک زیشان اعوان ۔ رضوان کیانی ۔ وہاب خان نے بھی شرکت کی اور کامیاب دن منانے پر تمام پیرا میڈیکل اسٹاف کو مبارکباد کا مستحق قرار دیا۔ آخر میں پیرامیڈیکس کے دن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا ۔
