پیر,  27 جنوری 2025ء
2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ

پشاور(روشن پاکستان نیوز) 2025 کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ائیر پورٹ سے رپورٹ ہوگیا۔

پبلک ہیلتھ نے دبئی سے آنے والے شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کر دی، پشاور ائیر پورٹ پر اسکریننگ کے دوران مشتبہ کیس کی نشاندہی کی گئی۔

مشیر صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک ایم پا کس کے 10 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، 2023 میں 2، 2024 میں 7 جبکہ 2025 کا یہ پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

کیس رپورٹ ہوتے ہی پبلک ہیلتھ کی ٹیم پشاور ائیرپورٹ پہنچ گئی، ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، مشیر صحت نے کہا کہ پولیس اسپتال سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے، جس پر لیب نے 35 سالہ شخص میں ایم پاکس کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور دورہ، دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا عزم

مزید خبریں