خیبر(روشن پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے 15 صحت مراکز کے منصوبے پر عملدرآمد خطرے میں پڑ گیا ہے اور ذرائع کے مطابق اگر مارچ 2025 تک زمین فراہم نہ کی گئی تو یہ منصوبہ ختم ہو سکتا ہے۔
بل گیٹس فاؤنڈیشن نے خیبر پختونخوا کے 55 ہائی رسک علاقوں میں پولیو کے خاتمے کے لیے 15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ان مراکز میں پولیو کے قطرے، حفاظتی ٹیکے اور دیگر بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جانی ہیں۔
محکمہ صحت نے ان مراکز کے لیے محکمہ بلدیات کو 4 ممکنہ جگہوں کی نشاندہی کر دی ہے لیکن تاحال سائٹس اور این او سی جاری نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: چوہے نے نومولود بچی کو چہرے پر کاٹ کر لہو لہان کر دیا
ذرائع کے مطابق یہ صحت مراکز 2020 سے کرائے کی عمارتوں میں قائم ہیں۔
سیکرٹری صحت عدیل شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کو سائٹس اور این او سی فراہم کرنے کی درخواست کی جا چکی ہے اور منصوبے پر جلد کام مکمل کرنے کی کوشش جاری ہے۔