هفته,  18 جنوری 2025ء
پاکستان میں چینی چھوڑ کر لوگ گڑ استعمال کرنے لگے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) موسمیات تبدیلی نے گنے کی فصل کو متاثر کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث چینی کی مٹھاس کم ہو رہی ہے اور شہریوں میں گڑ کے استعمال کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے جہاں انسانی صحت کو خطرات لاحق ہیں تو دوسری طرف اس سے فصلوں کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ چینی کی پیداوار 25 فیصد کم ہونے پر شہریوں نے چینی کی جگہ گڑ خریدنا شروع کر دیا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں کہ گڑ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور کیمیکل سے پاک گڑ قدرے مہنگا ہے۔

ایک طرف گنے کی مٹھاس کم ہو رہی ہے تو دوسری جانب ستم ظریفی ہے کہ گزشتہ سال گنے کا ریٹ 400 روپے فی من تھا۔

لیکن رواں سیزن کیلئے کین کمشنر کی جانب سے ریٹ مقرر نہ کئے جانے سے شوگر ملز مالکان کسان سے 250 سے 300 روپے من گنا خرید رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی

ڈی جی محکمہ زراعت نوید عصمت کاہلوں کا کہنا ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں کو بچانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

آرگینک اشیاء کے استعمال کے رجحان کی وجہ سے بھی شہریوں میں چینی کی بجائے گڑ اور شکر کے استعمال میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں