جمعرات,  09 جنوری 2025ء
بھارت میں پراسرار بیماری پھیل گئی، لوگ گنجے ہونے لگے

مہاراشٹر(روشن پاکستان نیوز) بھارت میں پراسرار بیماری پھیلنے سے لوگ ایک ہفتے کے اندر گنجے ہونے لگے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بیماری مہاراشٹر میں پھیل رہی ہے جس کی بلدھانا ڈسٹرکٹ کے تین افراد نے پراسرار بیماری کی شکایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس بیماری سے ان کے بال جھڑنے لگتے ہیں اور ایک ہفتے میں دیکھتے ہی دیکھتے گنجے ہو جاتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اس کے پیچھے پانی میں کھاد کی ملاوٹ کی وجہ سے اس کا آلودہ ہونا ہے۔ ماہرین کی جانب سے علاقے میں جلد اور بالوں کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ گاؤں میں جو لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوئے انکے جیسے ہی بال گرنا شروع ہوئے تو ایک آدھ ہفتے میں ہی گنجے ہوگئے، ان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آنکھیں خشک ہوجانا کیا کسی بیماری کی علامت ہے؟

مزید خبریں