اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چین سے شروع ہونے والا ہیومن میٹاپنیووائرس ( ایچ ایم پی وی) کے تین کیسز بھارت میں بھی سامنے آ گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو کیس بنگلورو، کرناٹک اور ایک احمد آباد، گجرات میں سامنے آیا ہے۔ بنگلورو میں تین ماہ اور آٹھ ماہ کے شیر خوار اور احمد آباد میں دو ماہ کے شیر خوار میں ایچ ایم پی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایچ ایم پی وی کیا ہے؟
ہیومن میٹاپنیووائرس (ایچ ایم پی وی) نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور رپورٹس کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چین کے اسپتالوں میں ایچ ایم پی وی سمیت سانس کی بیماریوں کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے
پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایچ ایم پی وی، انفلوئنزا اے، مائکوپلاسما نمونیا اور کووڈ 19 سمیت متعدد وائرس کے پھیلنے سے اسپتالوں میں اضافہ ہوا ہے۔