پشاور(روشن پاکستان نیوز) سمیت خیبرپختونخوا کے بہت سے علاقے غیرمعمولی سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی بدولت سردی سے متاثر ہونے والے لوگوں میں فالج کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت نے نہ صرف عام زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ زیادہ عمر افراد کے لیے سنگین طبی مسائل بھی پیدا کر دیے ہیں۔
پشاور میں واقع تینوں بڑے ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کڑاکے کی اس سردی میں ان ہسپتالوں میں لائے جانے والے فالج اور اس سے جڑے امراض کے مریضوں کی شرح سردی کے عام دنوں کے مقابلے میں 30 سے 40 فیصد زیادہ ریکارڈ ہورہی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق سخت سردی کے باعث خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ پریشر میں اضافہ اور فالج کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ ابلا ہوا انڈا یا آملیٹ، دونوں میں سے زیادہ صحت بخش کیا؟
ماہرین صحت کے مطابق سردی میں رات گئے اٹھنے والے لوگ بے احتیاطی کی وجہ سے فالج جیسی خطرناک بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔