لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کی طبی ماہرین کی موجودگی بارے رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 246 بنیادی مراکز صحت پر ڈاکٹرز موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے 32 فیصد بنیادی مراکزصحت میں کوئی ڈاکٹرموجود نہیں جبکہ 22 فیصد مراکز صحت پر ڈاکٹرز تعینات ہیں مگر ڈیوٹی پر نہیں آتے۔
پنجاب کے 68 فیصد مراکز صحت پر صرف ایک ڈاکٹر تعینات ہے، 10 فیصد بنیادی مراکز صحت میں کوئی طبی ماہر تعینات نہیں۔
مزید پڑھیں؛ عوام مشکل میں ہیں ،سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،گورنر پنجاب
وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی بھرتی کا عمل جاری ہے، ڈاکٹرز کی تعیناتی کے آرڈز جلد جاری ہونا شروع ہوجائیں گے۔