جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
بحریہ ٹاؤن سفاری ہسپتال دنیا بھر کے مریضوں کے لئے امید کی کرن بن گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بحریہ ٹاؤن سفاری ہسپتال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مریضوں کے لئے ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ جنوبی ایشیا اور ویسٹ افریقہ کے مختلف ممالک سے آنے والے مریضوں کو اب جدید طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں خاص طور پر کڈنی ٹرانسپلانٹ کی خدمات شامل ہیں۔

حال ہی میں، سٹیٹ آف ویسٹ افریقہ کے سابق پولیس آفیسر، تیمبورا کورگا، کا کامیاب کڈنی ٹرانسپلانٹ بحریہ ٹاؤن سفاری ہسپتال میں کیا گیا۔ اس ٹرانسپلانٹ کی کامیابی کی ٹیم میں جنرل ارشد، انچارج نیفرالوجی ڈاکٹر نوید سرور اور ٹرانسپلانٹ کوآرڈینیٹر منور حسین شامل تھے۔ تیمبورا کورگا نے پاکستان میں اس جدید علاج اور سہولتوں کی فراہمی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان میں ہمیں اتنی اعلیٰ معیار کی طبی سہولتیں ملیں گی، اور خاص طور پر بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے اخراجات برداشت کیے اور بہترین علاج فراہم کیا۔”

ڈاکٹر نوید سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ 1400 مریضوں کے ڈائیلائسز کیے گئے ہیں اور اب بلیڈ میچنگ کے بغیر بھی ٹرانسپلانٹ کے کامیاب تجربات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 80 کے قریب مریضوں کے روزانہ ڈائیلائسز کیے جا رہے ہیں، جن کے تمام اخراجات بحریہ ٹاؤن برداشت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 3 سالہ بچہ ہسپتال کےکھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی جانب سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ وہ بہترین علاج حاصل کر سکیں۔ اس کامیاب اقدام نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی بحریہ ٹاؤن سفاری ہسپتال کو ایک معیاری اور قابل اعتماد طبی ادارہ کے طور پر تسلیم کرایا ہے۔

مزید خبریں