جمعه,  27 دسمبر 2024ء
پنجاب میں ڈینگی کے مزید 149 مریض رپورٹ، ترجمان محکمہ صحت

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 149 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سب سے زیاد ہ راولپنڈی سے134ڈ ینگی بخار کے مریض سامنے آئے۔

لاہور سے2 بہاولپور سے 3، شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد سمیت10 اضلاع سے 1،1 ڈ ینگی بخار کے کیس سامنے آئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران 997 ڈ ینگی کیسزرپورٹ ہوئے، رواں سال صوبے میں اب تک ڈ ینگی کے 3285 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

مزید پڑھیں: دینہ: مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

مزید خبریں