منگل,  22 اکتوبر 2024ء
پاکستان سے بینائی سےمحروم کرنے والی بیماری ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) عالمی ا دارہ صحت(ڈبلیوایچ او) نے پاکستان میں بینائی سےمحروم کرنیوالی بیماری ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ٹریکوما فری کنٹری کا مبارکباد کا خط وزیراعظم کے حوالے کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا خوش نصیب دن ہے۔آج ملک سے ٹریکوما کے خاتمے کا اعلان کیا گیا ۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور دیگر تنظیموں نے بھی ملکر کوشش کی ،ملک سے ٹریکوما   خاتمے کا اعلان تاریخی ہے ، بروقت علاج سے کروڑوں لوگوں کی بینائی بچ گئی ،امید ہے کہ ٹریکوما کی بیماری دوبارہ پاکستان میں نہیں آئیگی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان سے پولیو اورہیپاٹائٹس کے خاتمے کی بھی ضرورت ہے ،وفاقی حکومت پولیو اور ہیپاٹائٹس کے خاتمے میں صوبوں کی معاونت کرگی ۔انہوں نے امیدظاہرکی احتیاطی تدابیر اور نگرانی سے ٹریکوما دوبارہ نہیں لوٹے گی،زندگی کے ہر مرحلے میں یک جان دو قالب ہو کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: دینہ: مضر صحت کھانا کھانے سے 10 افراد کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

مزید خبریں