جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ،مجموعی تعداد 24 ہو گئی

کراچی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، جس کے بعد رواں برس رپورٹ کیسز کی تعداد 24 تک جا پہنچی ہے۔ انسداد پولیو کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کی ترجمان عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 29 ماہ ہے، مزید کہا کہ سندھ میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو چکی ہے۔

عائشہ رضا فارق نے بتایا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے، ہائی رسک اضلاع میں بچوں تک ویکسین کی رسائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے انسدادِ پولیو اقدامات (پی ای آئی) اور ای پی آئی مل کر ’بگ کیچ اپ‘ اقدام شروع کر رہے ہیں۔

دریں اثنا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں پولیو کیس کا نوٹس لیتے ہو۴ے محکمہ صحت سے پولیو کیس انکوائری کی رپورٹ طلب کرلی۔مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کو پولیو کی خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ متحد ہوکرپولیو کے مرض کا خاتمہ کرناہوگا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جب بھی نیا پولیو کیس ظاہر ہوتا ہے، شدید تکلیف ہوتی ہے، دنیا ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے اور ہم پولیو سے نجات حاصل نہیں کرسکے۔

صحت مند طرز زندگی اپنائیں، دل کی بیماریوں سے بچیں: میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی

مزید خبریں