جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سائنسی رپورٹ: کیا پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے سے بلڈ پریشر بڑھ جاتا ہے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) یورپی ملک آسٹریا سے ایک سائنسی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں اس سوال کا جواب فراہم کیا گیا ہے کہ کیا پلاسٹک کی بوتل سے پانی پینے سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے؟

آسٹریا کی ڈینیوب پرائیویٹ یونیورسٹی کے محققین نے تجربات کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل کا پانی پینے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کی چیزوں میں استعمال کی جانے والی غذائی اشیا انسانی جسم کے لیے مضر ہیں، مشاہدے میں محققین نے پایا کہ جن لوگوں نے پلاسٹک کی بوتل کا پانی پینا چھوڑ دیا اور دو ہفتوں تک نل کا پانی پیا، اُن میں بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوئی۔

’جرنل مائیکرو پلاسٹکس‘ میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق ہم جو پانی پیتے ہیں اور جو کھانا ہم کھاتے ہیں اس میں سائنس دانوں نے مائکرو پلاسٹک کے ذرات پائے جانے کی نشان دہی کی ہے

مزید پڑھیں: ملک کے 29 شہروں میں زیر زمین پانی کے مضر صحت ہونے کا انکشاف

پلاسٹک کی بوتل کا پانی پینے اور پلاسٹک کے ڈبوں میں ذخیرہ شدہ کھانا کھانے سے پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات (لمبائی 5 ملی میٹر) جسم کی آنتوں، پھیپھڑوں اور خون کی نالیوں میں داخل ہوتے ہیں، اور اس سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی ریسرچ رپورٹس میں سائنس دان پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے کینسر کی بیماری لاحق ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News