اتوار,  15  ستمبر 2024ء
دو سال سے کم عمر بچوں کو اسکرینز سے مکمل دور رکھا جائے، سویڈن کی سفارشات

اسٹاک ہوم (روشن پاکستان نیوز) سویڈن نے گزشتہ روزوالدین کو بتایا کہ چھوٹے بچوں کو اسکرین دیکھنے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

ملک کے عوامی صحت کے ادارے نے کہا کہ دو سال سے کم عمر کے بچوں کو ڈیجیٹل میڈیا اور ٹیلی ویژن سے مکمل طور پر دور رکھا جانا چاہیے۔

نئی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ دو سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو روزانہ زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ اسکرین ٹائم تک محدود رکھنا چاہیے، جبکہ چھ سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو ایک دن میں اسکرین کے سامنے ایک یا دو گھنٹے سے زیادہ نہیں گزارنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: چین میں اسکول کے باہر بس بچوں پر چڑھ دوڑی، گیارہ بچے ہلاک

صحت کے ادارےنے کہا کہ 13 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کا اسکرین ٹائم روزانہ دو سے تین گھنٹے تک محدود ہونا چاہیے۔

صحت عامہ کے وزیر جیکوب فورسمڈ نے بتایا کہ کافیعرصے سے اسمارٹ فونز اور دیگر اسکرینوں کو ہمارے بچوں کی زندگی کے ہر پہلو میں مداخلت کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News