سیالکوٹ(روشن پاکستان نیوز) اڈا پسروریاں میں ہوٹل پر کھانے کی پلیٹ سے چھپکلی کی دُم نکلنےکا واقعہ سامنے آنے کے بعد فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لےلیا۔
ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہوٹل کو بند کروادیا ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہا ہوٹل کیخلاف ناقص انتظامات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، پروڈکشن ایریا میں کھلےگٹر اور جالے موجود پائے گئے۔
سیالکوٹ میں واقع ہوتل میں چنے کی پلیٹ میں سے چھپکلی کی دم نکلنے پر ہوٹل میدانِ جنگ بن گیا تھا، گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے وکلا ناشتے کیلیے ہوٹل آئے تھے جہاں کھانے میں چھپکلی کی دم نکلنے پر انہوں نے احتجاج کیا اور ملازمین سے ہاتھا پائی ہوئی۔
وکلا اور ہوٹل ملازمین کے درمیان جھگڑا دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع ہوئی اور ان میں بیچ بچاؤ کروایا۔
مزید پڑھیں: مضر صحت جعلی دودھ بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، کیمیکل برآمد،عملہ گرفتارکر لیا گیا
معاملے کا علم ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ہوٹل میں ناشتے کی فروخت پر پابند ی عائد کر دی، جھگڑے کے دوران ثبوت ختم کرنے کیلیے ملازمین نے ہاتھ مار کر چنے کی پلیٹ زمین پر گرا دی تھی۔