بدھ,  15 جنوری 2025ء
کھانسی سے نجات کیلئے 5 بہترین گھریلو نسخے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویسے تو کھانسی کو کوئی بڑی بیماری نہیں سمجھا جاتا، کھانسی کی وجہ سے گلہ بلغم اور اس طرح کی دوسری آلودگیوں سے پاک رہتا ہے، لیکن اگر اس کی شدت میں اضافہ ہوجائے تو یہ تشویشناک بات ہے۔

کھانسی کا دورانیہ بڑھ جائے تو یہ الرجی، وائرل، یا بیکٹیریل انفیکشن کی علامت ہو سکتی ہے جس کا فوری علاج ضروری ہوجاتا ہے بصورت دیگر یہ مزید مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

زیر نظر مضمون میں عام کھانسی کا علاج دیسی اشیاء کے ذریعے کرنے کے طریقے بیان کیے جارہے ہیں، جن پر عمل سے وقتی طور پر کھانسی سے چھٹکارا ممکن ہے۔

شہد

شہد کا استعمال

شہد گلے کی خراش کا ایک وقتی علاج ہے، ایک تحقیق کے مطابق یہ کھانسی کو دبانے والی او ٹی سی دوائیوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر طریقے سے کھانسی کو دور کرسکتا ہے

ہربل چائے یا گرم پانی اور لیموں میں 2 چائے کے چمچ شہد ملا کر پئیں اس سے کھانسی سے افاقہ ہوگا۔

ادرک

ادرک کا ٹکڑا

کھانسی سے نجات کیلئے ادرک کا استعمال ایک مقبول روایتی علاج ہے یہ اکثر متلی اور پیٹ کی خرابی کے علاج کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن اس سے کھانسی کو بھی سکون مل سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ادرک سانس کی نالی کے پٹھوں کو آرام دے سکتی ہے۔ ادرک میں سوزش کے خلاف مرکبات بھی ہوتے ہیں جو گلے میں سوزش اور سوجن کو کم کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو کھانسی ہے تو ادرک کی چائے بہترین انتخاب ہے۔ گرم مائع آپ کے گلے میں جلن، خشکی اور بلغم کو کم کر سکتا ہے۔

ادرک کی چائے بنانے کے لیے، تازہ ادرک کی جڑ کا 1 انچ حصہ کاٹ لیں۔ 1 کپ پانی میں 10 سے 15 منٹ تک ابالیں

podena

مزید پڑھیں: کارساز واقعہ: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت کی جانب سے ملزمہ کی رپورٹ طلب

پودینے کے پتے

پودینے کے پتوں کو طبی خصوصیات کی وجہ سے پوری دنیا میں اہمیت حاصل ہے۔ ان پتوں میں پایا جانے والا مینتھول گلے کی خراش کو کم کرتا ہے اور سانس لینے کے عمل کو آسان بناتا ہے۔

ان پتوں سے فوائد حاصل کرنے کے لیے آپ ان کی مدد سے چائے بنا سکتے ہیں یا بھاپ لے سکتے ہیں۔ بھاپ لینے کے لیے تھوڑے سے پانی میں پودینے کے تیل کے سات سے آٹھ قطرے شامل کریں اور اس کو گرم کر لیں، گرم ہونے پر اپ سر پر ایک تولیہ رکھیں اور منہ کو پانی کے بالکل اوپر لا کر لمبے لمبے سانس لیں۔

غرارے

نمکین پانی کے غرارے

گھر پر کھانسی سے نجات کے لیے آپ آدھا چائے کا چمچ ٹیبل سالٹ لے سکتے ہیں اور اسے آٹھ اونس گرم پانی میں ملا کر پی سکتے ہیں۔

پانی کو اپنے گلے کے پچھلے حصے میں چند سیکنڈ تک رہنے دیں، گارگل کرتے رہیں اور پھر اسے تھوک دیں، یہ آہستہ آہستہ آپ کو 5 منٹ میں کھانسی سے چھٹکارا پانے کے بارے میں واضح جواب دکھائے گا۔

ہلدی

ہلدی

ہلدی کو صدیوں سے کھانسی کے خلاف قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ہلدی اینٹی آکسیڈنٹس کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ ہلدی میں کرکومین نامی جز پایا جاتا ہے جو سوزش کو کم کرنے کی خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔

کھانسی کی علامات سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہلدی کو کالی مرچ کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، کیوں کہ کالی مرچ میں ایسا غذائی جز پایا جاتا ہے جو ہلدی کی افادیت کو بڑھاتا ہے۔

ہلدی اور کالی مرچ کو دودھ میں شامل کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے یا ان کو شہد میں شامل کر کے مکسچر بھی بنایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں