اتوار,  15  ستمبر 2024ء
حیدرآباد: رواں سال پولیو کا 16 واں کیس سامنے آ گیا

حیدرآباد(روشن پاکستان نیوز) صوبۂ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد میں رواں سال پولیو کا 16 واں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

انسدادِ پولیو پروگرام کے حکام کے مطابق حیدر آباد میں 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو انوارالحق کے مطابق پولیو کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، حیدر آباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ پولیو کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے، صوبوں کی مشاورت سے پولیو کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جامع روڈ میپ پر عمل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیو ویکسین سے انکاری والدین کیخلاف کارروائی کی ہدایت

عائشہ رضا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیو سے متاثرہ اضلاع میں ستمبر میں انسدادِ پولیو مہم چلائی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News