اتوار,  08  ستمبر 2024ء
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریضہ میانوالی سے راولپنڈی منتقل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریسکیو ایئرایمبولینس سے مریض کی کامیاب منتقلی عمل میں لائی گئی ہے۔

چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی  کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا،میانوالی کی چالیس سالہ حلیمہ بی بی دو رز قبل چھت سے گرکرمفلو ج ہوگئی تھی۔

حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا،میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے حلیمہ بی بی کے علاج کے لئے راولپنڈی ریفر کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کو”گولڈن آور“ میں میانوالی سے راو لپنڈی کامیابی سے منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر راضون نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔

ریسکیو ایئر ایمبولینس کی آزمائشی سروس کے ذریعے حلیمہ بی بی کو فوری طور پر میانوالی سے راولپنڈی منتقل کر کیا گیا۔

حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بہت بہت شکریہ، ہماری لیے رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں، مریم نوازشریف کا کہنا تھا بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شری کا حق ہے، ضرور دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا جو 76 سال میں نہ ہوسکا ہم نے4 مہینے سے بھی کم وقت میں ممکن کردیا،اسکو خدمت کہتے ہیں جو مریم نواز کے ہر وعدے کی تکمیل میں عوام دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی جرمنی میں قونصل خانے پر حملہ کی شدید مذمت

ہر منصوبہ ریکارڈ وقت میں پورا ہوگا ،ناممکن سمجھے جانے والے وعدے مکمل ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News