هفته,  27 جولائی 2024ء
کراچی: ٹیٹنس کے انجکشن کی قلت پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا

کراچی(روشن پاکستان نیوز) شہرِ قائد کراچی کے مریضوں کو ٹیٹنس کے انجکشن کی قلت کا سامنا ہے۔

سینئر وائس چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن عبدالصمد بدھانی نے بتایا ہے کہ ٹیٹنس کے انجکشن کی قلت سے مریضوں کو مشکلات ہیں، عالمی مارکیٹ میں خام مال کی عدم دستیابی سے انجکشن تیار نہیں ہو سکا۔

سینئر وائس چیئرمین پی سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹیٹنس کا اے ٹی ایس انجیکشن ناپید ہے، جس کی وجہ سے کچھ دکاندار ٹیٹنس کا انجکشن بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔

عبدالصمد بدھانی کے مطابق 50 سے 55 روپے کا 5 ملی لیٹر کا انجکشن 10 گنا زائد قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی،لیاری سے پیپلز بس سروس کا آغاز

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ادویات ساز کمپنیوں کے مطابق انجکشن کی تیاری کا مسئلہ حل ہو گیا ہے، جَلد ٹیٹنس کا انجکشن دستیاب ہو جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News