جمعه,  13 دسمبر 2024ء
پنجاب ،نمونیہ کے وار،مزید کئی بچےدم توڑ گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پنجاب میں نمونیا سے اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ 24گھنٹے میں مزید 13بچےدم توڑ گئے،سات روز کےدوران مرض نے 71بچوں کی زندگی نگل لی،گذشتہ 24 گھنٹے میں جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے4سال کے درمیان ہیں،شیخوپورہ اور فیصل آباد میں چار، چار اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ گوجرانوالہ میں تین، لاہور اور راولپنڈی میں ایک ایک بچہ دم توڑ گیا،پنجاب میں نمونیا سے رواں برس اب تک 233 بچے جاں بحق ہوچکے

صوبے بھر میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 1122مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہورسے چوبیس گھنٹے میں 280مریض رپورٹ ہوئے ہیں،صوبے میں رواں برس کے آغاز میں ہی 12ہزار 719 بچے نمونیہ سے متاثر ہوتے ہیں،پنجاب کے نگران وزیرصحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہر برس 50 ہزار افراد نمونیہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔

مزید خبریں