جمعه,  03 مئی 2024ء
بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب،ڈاکٹرزبنی گالہ پہنچ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کاکہنا ہے کہ بشری بی بی کی طبیعت ایک بار پھر خراب، ڈاکٹروں کی ٹیم بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔

نعیم حیدر پنجوتھہ  نے ایکس (ٹویٹ) میں لکھا کہ پی ٹی آئی وکلاء ٹیم بھی بنی گالہ پہنچ گئی۔میں ابھی بنی گالہ پہنچا ہوں۔ ایمبولینس کے ہمراہ ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کے گھر میں گئی ہے۔ ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔بشری بی بی  کی طبیعت لگتا ہے زیادہ خراب ہے کیونکہ دن میں دو ڈاکٹرز بنی گالہ آئے تھے۔اب اچانک رات کے اس پہر  ڈاکٹر کو دوبارہ آنا پڑا۔

مزید پڑھیں: ’’عمران خان کی رہائی ہو سکتی ہے اگر ‘‘رانا ثناء اللہ نےپی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کر دی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News